بھٹکل:21؍ ڈسمبر(ایس اؤ نیوز) گھر کے اندر کھیل رہی ڈھائی سالہ بچی پر آوارہ کتا گھر کے اندر گھس کر بچی پر حملہ کرنےکے نتیجےمیں بچی شدید زخمی ہونےکا واقعہ منگل کو مرڈیشور کے ماولی -1میں پیش آیا ہے۔
کتے کے حملہ کا شکار ہوئی بچی درویا سنتوش نائک بچوں کے ساتھ گھرکے اندر کھیل رہی تھی۔ سڑک پر گھومنے والا ایک آوارہ کتا گھر کے اندر گھس آیا اور بچی پر حملہ کردیا۔ کتے کے حملے کی وجہ سے بچی کے چہرے پر ،ہونٹ اور آنکھوں پر شدید زخم لگے ہیں۔ بچی کتے کے حملے سے چیخ پکار کرنے لگی تو والدین دوڑکر بچی کو بچالیا اور علاج کےلئے بھٹکل سرکاری اسپتال میں داخل کیاہے۔